ممبئی - انڈین یونین مسلم لیگ کا عظیم الشان جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

ممبئی - انڈین یونین مسلم لیگ کا عظیم الشان جلسہ

انڈین یونین مسلم لیگ کے جو گیشوری تعلقہ کی انڈین یونین مسلم لیگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔ جناب فاروق خان جو گیشوری تعلقہ کے مسلم لیگ صدر منتخب ہوئے جو کافی عرصہ سے آر پی آئی میں شامل تھے اچانک اپنے دوستوں کے ساتھ انڈین یونین مسلم لیگ میں شامل ہو گئے اور یاسین جو گیشوری تعلقہ کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔ جلسہ کی صدارت ممبئی کے کارگزار صدر عبدالرحمن اعظمی نے کی، جلسہ میں شریک ہونے کیلئے مہمان خصوصی اسلم خان کارپوریٹر ناگپور تشریف لائے تھے ۔ اسلم خان نے اپنے تقریر میں بتایا کہ ناگپور میں تھوڑے عرصے میں انہوں نے بہت کام کیا ہے جس میں نمایاں طورپر غلام محمود بنات والا انگلش اسکول کا قیام ہے ۔ ایم اے خالد نے اتحاد کی طاقت پر زوردیا اور یاد دلایا کہ اتحاد کی وجہہ سے ہی کیرالا میں مسلم لیگ طاقت میں ہے اور حکومت میں شامل ہے ۔ نائب صدر فیاض احمد نے حاضرین جلہس کو مدینے کے سبز گنبدی ہلالی پرچم کے نیچے جمع ہو کر اپنی آواز اقتدار کے ایوان تک پہنچانے کی بات کی۔ حبیب خان مہاراشٹرا جنرل سکریٹری نے کہاکہ مسلم لیگ سب سے پرانی پارٹی ہے آپ کی پارٹی ہے اسے مضبوط کرنا آپ کا کام ہے ۔ مہاراشٹرا اسمبلی دہلی کے پارلیمنٹ میں پرزور طریقے سے اٹھائی جاسکے ۔

Indian union muslim league grand meeting at jogeshwari mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں