بنگلہ دیش - جماعت اسلامی کے مخالف بلاگر کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

بنگلہ دیش - جماعت اسلامی کے مخالف بلاگر کا قتل

جماعت اسلامی کی مخالفت اور بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران مبینہ طور پر جنگی جرائم کے ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرنے والے ایک بلاگر کو قتل کردیا گیا ہے ۔ دوسری طرف جنگی جرائم پر فیصلہ سنانے والی عدالت کے خلاف جاری ملک میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں بھی 3 افراد مارے گئے ہیں ۔۔۔ جماعت اسلامی نے پیر کو ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ پولیس نے یہاں بتایا کہ کل رات چند نامعلوم لوگوں نے بلاگر احمد رجب حیدر کو خنجر مار کر ہلاک کردیا ۔ حیدر کی نعش اس کے گھر قریب ہی پائی گئی ۔ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹکٹ رجب حیدربنگلہ دیش کی جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف ملک گیر ریلیاں نکالنے پر زور دیتا تھا ۔ مقتول کے گھر والوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس واردات کے پیچھے انہی لوگوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے جن پر وہ تنقید کیا کرتا تھا ۔ ۔ پولیس تحقیقاتی عمل شروع کرچکی ہے ۔

Anti-Islamist blogger killed in Bangladesh violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں