احمدی نژاد کا تاریخی دورہ مصر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

احمدی نژاد کا تاریخی دورہ مصر

صدر محمود احمدی نژاد 1979ء کے انقلاب کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ کی حیثیت سے مصر کے پہلے دورہ پر آج قاہرہ پہنچے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصریوں کی جانب سے ملک کا سربراہ ایک اسلام پسند شخص کو منتخب کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان برسر اعام تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ صدر محمد مرسی نے قاہرہ ایرپورٹ پر احمدی نژاد کے طیارہ سے اترتے ہی ان کی پیشانی کا بوسہ لیا۔ یہ تصویر مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ حسنی مبارک کے دور میں اس طرح کا دورہ ناقابل گمان تھا۔ فوج کے حمایت یافتہ مطلق العنان حکمران حسنی مبارک نے 30 برس تک اقتدار پر رہنے کے بعد ایران کے ساتھ اپنے امن سمجھوتے کا تحفظ کیا جس کی وجہہ سے قاہرہ اور مغرب کے درمیان رشتے کافی گہرے تھے ۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد تنظیم اسلامی تعاون (آوآئی سی) کے چوٹی اجلاس میں شرکت کی غرض سے قاہرہ آئے ہیں ۔ قبل ازیں انہوں نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ حماس کی حکمرانی والے علاقہ غزہ پٹی جانا چاہتے ہیں ۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ آئندہ ہفتہ قاہرہ کے سفر کے دوران یا پھر جون میں اپنی معیاد ختم ہونے سے قبل غزہ پٹی کا دورہ کرنا چاہیں گے تو ایران کے صدر نے کہا کہ میری خواہش اس سے بھی بڑی ہے میں فلسطین کی مکمل آزادی کے بعد یروشلم میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ اس کی اجازت دے دیں تو میں غزہ جا کر لوگوں سے ملنا چاہتا ہوں حالانکہ احمدی نژاد نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں غزہ جانے کیلئے کس کی اجازت کی ضرورت ہے ۔ ایران اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ غزہ کی طرف جانے والے راستہ پر مصر کا کنٹرول ہے اور گذشتہ 6 مہینوں کے دوران قطر اور ملیشیا کے لیڈران مصر سے غزہ کا دورہ کر چکے ہیں ۔

Iranian President Mahmoud Ahmadinejad - on a historic visit to Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں