نوم چومسکی کی امریکہ پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

نوم چومسکی کی امریکہ پر تنقید

مشہور امریکی مفکر نوم چومسکی نے کہا کہ ایران کو امریکی پالیسیوں کی حمایت نہ کرنے کی وجہہ سے ہی سفارتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ برطانوی روزنامہ گارجین میں شائع چومسکی کی نئی کتاب "پاور سسٹمس" کے اقتباسات میں یہ بات کہی گئی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اسحکام کی وکالت کرتا ہے مگر آپ کو یہ جان لینا چاہئے کہ استحکام کے معنی یہ ہیں کہ کوئی بھی ملک امریکی پالیسی سے انحراف نہ کرے ، ہماری خارجہ پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران، عراق اور افغانستان پر اپنا اثر بڑھا کر انہیں غیر مسحکم کر رہا ہے جبکہ امریکہ کسی بھی ملک پر قبضہ اور نہیں برباد کرنے کی اپنی مہم کو استحکام قرار دیتا ہے ۔ چومسکی نے کہاکہ امریکہ اوربرطانیہ جیسے ممالک عرب دنیا میں سیکولر قوم پرستی کو کچلنے کیلے مسلم بنیاد پرستی کی حمایت کرتے آئے ہیں ۔

US control is diminishing, but it still thinks it owns the world - Noam Chomsky

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں