افضل گرو چنندہ نشانہ الزام کی تردید - مرکزی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

افضل گرو چنندہ نشانہ الزام کی تردید - مرکزی حکومت

چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداﷲ کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہ افضل گرو کو "چنیدہ نشانہ" بنایا گیا ہے ۔ مرکز نے آج کہاکہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی اور چیف منسٹر پنجاب بینت سنگھ کے قاتلوں کے مقدمات مختلف نوعیت کے ہیں ۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے دعوی کیا کہ افضل گرو کو پھانسی دینے کا فیصلہ سیاسی نہیں تھا بلکہ قاعدہ قانون کے مطابق کیا گیا۔ شنڈے نے کہاکہ عام طورپر صدر درخواست رحم پر دستخط کرتے ہیں اور اس کی تعمیل کیلئے وزارت داخلہ اسے روانہ کرتی ہے ۔ دوسرے معاملات میں بھی فائلیں متعلقہ ریاستوں کو بھیجی جاتی ہیں جہاں خاطی اپیل کرتے ہیں ۔ متنازعہ پھانسی کے بارے میں تفصیلات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ انہوں نے جمعہ کی رات عمر کو یہ اطلاع دی اور یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے عمر سے کہاکہ کل صبح ہم یہ قدم اٹھانے جا رہے ہیں ۔ جلدی کی مدافعت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ حساس تھا اسی لئے اس پر رازداری برتی گئی۔ شنڈے سے یہ بھی پوچھا گیا کہ افراد خاندان کو بھی تاریکی میں کیوں رکھا گیا جبکہ جیل مینول کے مطابق جیل حکام کو چاہئے تھا کہ افراد خاندان کو واقف کرواتے ۔ ایک صحافی نے دریافت کیا کہ پھانسی رازداری میں کیوں دی گئی جبکہ سزائے موت دینا یقینی تھا؟ تو شنڈے نے کہاکہ پولیس تحقیقات اور انٹلی جنس آپریشن کھلے عام نہیں کئے جاسکتے اگر ایسا کیا گیا تو ملک نہیں چلے گا۔ بعض عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے انتقام کی دھمکی کے بعد ہی وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ صحافی افتخار گیلانی کی غیر قانونی حراست کے بار ے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ جن مجرموں کی درخواست رحم صدر کی جانب سے مسترد کر دی گئی انہیں اب تک پھانسی نہ دینے کی وجوہات پوچھنے پر شنڈے نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے ۔

Afzal Guru's execution was done as per law: Sushilkumar Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں