Ghalib day at Anjuman taraqqi urdu delhi branch
انجمن ترقی اردو ہند دلی شاخ کے زیر اہتمام (بہ تعاون غالب انسٹی ٹیوٹ اور غالب اکیڈیمی) 15!فروری 2013ء کو مرزا غالب پر یوم غالب کا اہتمام کیاجا رہا ہے ۔ اس تقریب کی ابتداء 15!فروری کو صبح 10بجے غالب اکیڈیمی میں غزل سرائی مقابلہ اور انعامات کی تقسیم سے ہو گی۔ سہ پہر 3بجے مزار غالب پر گل افشانی اور فاتحہ خوانی ہو گی جس میں دلی کے ادبائ، شعراء اور معزز افراد شامل ہوں گے ۔ جلسہ باقاعدہ شام 4بجے شروع ہو گا جس میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر شاہد ماہلی کی استقبالیہ تقریر ہو گی۔ انجمن ترقی اردو ہند کے سابق جنرل سکریٹی ڈاکٹر خلیق انجم صدارت کریں گے ۔ اس جلسہ کا افتتاح غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کریں گے اور اظہار تشکر غالب اکیڈیمی کے سکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد انجام دیں گے ۔ پروفیسر شمیم حنفی، ڈاکٹر اسلم پرویز، پروفیسر شریف حسین قاسمی، ڈاکٹر سرور احمد اور ڈاکٹر رضا حیدر غالب کے فن اور شخصیت پر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس موقع پر غالب کی زمین پر ایک طرحی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں