گرو پھانسی معاملہ - کشمیر وادی میں کرفیو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

گرو پھانسی معاملہ - کشمیر وادی میں کرفیو

افضل گرو کی پھانسی کے پیش نظر پوری وادی میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسس اور تششد پر آمادہ احتجاجیوں کے درمیان دن بھر جاری جھڑپوں میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوئے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں میں 23 پولیس ملازمین بھی شامل ہیں جو تشدد پر آمادہ ہجوم پر کنٹرول کی کوشش کر رہے تھے ۔ 3 زخمی افراد کو نازک حالت میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں شریک کروایا گیا ہے ۔ اس دوران دہلی میں حریت قائدین سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق اور ایس اے آر گیلانی کو احتیاطی اقدام کے طور پر نظر بند رکھا گیا۔ سیدعلی شاہ گیلانی علاج کے لیے اور میر واعظ پاسپورٹ کے حصول کی کاروائی کے لیے دہلی میں تھے۔ میر واعظ فاروق کی زیر قیادت اعتدال پسند حریت کانفرنس نے گرو کی موت پر 4 روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ اس مدت کے دوران وادی میں مکمل بند منایا جائے گا ۔ حریت کے ترجمان شاہد الاسلام نے یہ بات بتائی ۔ گرو کو آج صبح پھانسی دئیے جانے کی اطلاع ملتے ہی رملہ ٹاؤن میں سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت ہند کے خالف نعرے لگائے ۔ سری نگر کے نواح میں بڑی تعداد میں لوگوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ۔
جے کے ایل ایف لیڈر مقبول بھٹ کو 11 فروری 1984ء میں پھانسی دی گئی تھی ، اس کے بعد افضل گرو دوسرے کشمیری ہیں جنھیں تختہ دار پر چڑھایا گیا ہے ۔ مقبول بھٹ پر برطانیہ میں ہندوستای سفارتکار رویندر مہاترے کے قتل کا الزام تھا ۔

Afzal Guru hanged: Curfew continues, Kashmir tense

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں