وزیر اعلیٰ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا "میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہاں اس واقعہ پر ایک حد تک غم و غصہ ہے اور کچھ عناصر اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کریں گے۔ میں عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ پرتشدد مظاہرے نہ کیے جائیں۔"
دہلی ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر نے کہا کہ "میں ان لوگوں میں سے ایک ہوں جو کسی کا امتیاز کیے بغیر سزائے موت پر فیصلہ کرتے ہیں۔ آج کی پھانسی اجمل قصاب کو دی گئی پھانسی کے برعکس ہے کیونکہ افضل گرو ہندوستانی تھے۔
ہندوستانی مسلم تنظیموں کے سرپرست ادارہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ظفر السلام نے کہا کہ افضل گرو کو پھانسی قانونی اور اخلاقی طور پر غیر منصفانہ ہے اور عجلت میں دی گئی ہے۔ افضل گرو کو پھانسی دینا کانگریس کے سیاسی کھیل کا حصہ ہے کیونکہ وہ ہندو توا کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے۔ گرو کے ساتھ منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا۔
بی۔جے۔پی کے ارون جیٹلی نے کہا کہ "گرو کو پھانسی میں دیر کیوں ہوئی ، حکومت یہ سمجھانے میں ناکام رہی ہے ، لیکن آخرکار قانون نے اپنا کام کیا۔ عوام کی رائے نے حکومت کو کاروائی کے لیے مجبور کیا ، دیر سے ہی سہی انصاف ہوا ہے۔"
Afzal Guru hanging - opinions
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں