صدر افغانستان - امریکی فوج کو اندرون دو ہفتہ تخلیہ کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

صدر افغانستان - امریکی فوج کو اندرون دو ہفتہ تخلیہ کا حکم

افغان صدر حامد کرزئی نے دو صوبوں وردک اور لوگار سے امریکی فورسس کو اندرون دو ہفتے تخلیہ کردینے کا حکم دیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ کابل سے متصل ان دونوں مخدوش صوبوں میں وہ عدم سلامتی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہیں ۔صدارتی ترجمان ایمل فیضی نے کہا کہ صدر کرزئی نے آج منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزرات دفاع کو حکم دیا کہ رودک اور لوگار صوبوں سے امریکی خصوصی فورسس کو اندرون دو ہفتے باہر نکال دیا جائے ۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خصوصی فورسس اور ان کی طرف سے تیارکردہ غیر قانونی مصلح گروپس ان علاقوں میں نہ صرف مقامی عوام کو ہراساں کر رہے ہیں بلکہ احساس عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں ۔ یہ اعلان اس جنگ زدہ ملک میں امریکہ کی زیر قیادت بیرونی افواج کے وقار کو مزید ایک دھکہ سمجھا جارہا ہے جب کہ یہ افواج اسلام پسند تخریب کار گروپ طالبان کے خلاف اپنی جنگ ختم کرنے کے بعد آئندہ سال ملک سے واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ افغانستان میں فی الحال تعنیات ایک لاکھ ناٹو افواج 2014ء کے اختتام تک افغانستان سے واپس ہوجائیں گے ۔ اس دوران امریکی فورسس کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ مسٹرفیضی کی طرف سے کئے گئے تبصروں سے واقف ہیں ۔ ہم اپنے خلاف عائد کردہ تمام الزامات پر سنجیدگی سے غور کریں گے ۔ نیز حقائق کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی جائے گی ۔

Afghan president orders US Special Forces to leave Wardak province

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں