پاکستانی طالبان نے وزیر داخلہ کا مضحکہ اڑایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

پاکستانی طالبان نے وزیر داخلہ کا مضحکہ اڑایا

پاکستان طالبان نے وزیر داخلہ رحمٰن ملک کا مذاق اڑاتے ہوئے انھیں کامیڈین (مسخرہ) قرار دیا اور ان عکسریت پسندوں کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقوں (پاکستانی طالبان اور حکومت) کے درمیان کسی بھی بات چیت کے لیے ان (رحمن ملک) کی بجائے کسی سنجیدہ شخص کو تعینات کیاجانا چاہیے ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے رحمن ملک تقابل پشتو کامیڈین اسماعیل شامہ سے کیا اور کہا کہ ان کا گروپ اس فیصلہ کے بیانات پر سنجیدہ نوٹ نہیں لیتا ۔ مسٹر احسان نے ٹریبون ایکسپریس ، سے کہا کہ ہماری مرکزی مجلس شوریٰ سمجھتی ہے کہ (مذاکرات کے لیے) ہماری پیشکش پر رحمٰن ملک اگر محض بیان بازی کرتے رہیں گے تو اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ امن مذاکرات پر حکومت سنجیدہ نہیں ہے ۔

Pakistan Taliban describes Rehman Malik as a comedian

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں