AMU students' union election results declared
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں ویمنس اسٹیڈیز کے ریسرچ اسکالر مسٹر شہزاد عالم صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ نائب صدارت کے ئلے ایم اے ماس کمیونکیشن کے طالب علم مسٹر توصیف عالم اور ایم اے (سماجیات) کے منظر حسین کو آنریری سکریٹری چنا گیا ہے ۔ طلباء یونین کے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج صبح چیف الیکشن آفیسر پروفیسر محمد شبیر نے کیا۔ صدارت کے عہدے کیلئے 4امیدوار میدان میں تھے جس میں مسٹر شہزاد عالم نے 4263 و وٹ حاصل کر کے اپنے سب سے قریبی حریف محمد زبیر کو شکست دی۔ مسٹر محمد زبیر خان نے 2828 و وٹ حاصل کئے ۔ نائب صدارت کے عہدے کیلئے توصیف عالم نے 2619 و وٹ حاصل کر کے صداقت علی کو شکست دی۔ صداقت علی نے 2594 و وٹ حاصل کئے ۔ نائب صدارت کے عہدے کیلئے 7 امیدوار میدان میں تھے ۔ م اسی طرح آنریری سکریٹری شپ کے عہدہ کیلئے سہ رخی مقابلہ میں منظر حسین نے 6862 و وٹ حاصل کر کے اپنی شاندار جیت درج کی۔ دوسرے نمبر پر راجیش کمارنے 1077 و وٹ حاصل کئے ۔ طلباء یونین کے 10 ممبران کابینہ کے انتخاب میں 13امیدوار میدان میں تھے جس میں حافظ عبید اﷲ نے سب سے زیادہ و وٹ حاصل کئے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ویم کالج طالبات یونین کے انتخابات میں شفق نسیم صدر اور رومانہ صنم نائب صدر منتخب ہوئیں جبکہ آنریری سکریٹری کیلئے شازیہ پروین کا انتخاب عمل میں آیا۔ چیف الیکشن آفیسر ڈاکٹر شیلا شہاب نے گذشتہ شب و وٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں