Do not target indian muslims in the name of indian mujahideen - Mufti Mukarram
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا مفتی محمد مکرم احمد نے آج جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔ شاہی امام نے مملکت شام پر اسرائیل کے فضائی حملہ کی شدید مذمت کی اور اسلامی ممالک کیلئے اسے ایک چیلنج بتایا۔ شاہی امام نے انڈین مجاہدین کے نام پر ہندوستانی مسلمانوں کی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں انڈین مجاہدین کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کے نتیجہ میں ان میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ یہ سلسلہ فوری بند کیاجائے ۔ کسی بے بنیاد افوا ہوں پر مسلمانوں کو شک و شبہ کی نظر دیکھنا تعصب اور امتیاز کی علامت ہے ۔ پہلے ہی ہزاروں مسلمان قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا ہیں ۔ انہیں انصاف دلانے کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کئے جانے چاہئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں