شام - پیشگی شرط کے بغیر حکومت اپوزیشن سے مذکرات پر تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

شام - پیشگی شرط کے بغیر حکومت اپوزیشن سے مذکرات پر تیار

شامی وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اپوزیشن کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذا کرات کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومت مخالف اتحاد کے صدر معاذ الخطیب کی تجویز سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم مذا کرات کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب غیر مشروط مذا کرات ہیں ۔ مذکرات کا یہ مفہوم میں نے اخذ نہیں کیا کیونکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ کسی سے مذا کرات کا کہیں اور ساتھ ہی یہ بھی دھمکی دیں کہ اگر میری بات نہ مانی گئی تو میں گولی ماردوں گا۔ یاد رہے کہ معاذ الخطیب کی جانب سے حکومت کو مذا کرات کی پیشکش کے بعد یہ پہلا سرکاری ردعمل ہے ۔

Syrian leadership ready to talk to opposition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں