سوڈان میں سنگین قحط - اقوام متحدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

سوڈان میں سنگین قحط - اقوام متحدہ

سوڈان میں لوگ پودے کھاکر گزارہ کررہے ہیں
سوڈان کے تشدد زدہ جنوبی علاقہ میں بھکمری پھیلی ہوئی ہے اور لوگ درختوں کے پتے کھاکر پیٹ بھررہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے وہاں کے حالات اور بھی بگڑنے کی وارننگ دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سرکردہ افسرجان جنگ نے بتایا ہے کہ 2013ء چل رہا ہے اور اس وقت ہزاروں لوگ اتنے خراب اور افسوسناک حالات میں رہ رہے ہیں۔ امداد فراہم کرنے والے ادارے کے طورپر ہم کچھ بھی نہیں کرپارہے ہیں۔ ہمیں ایسی صورتحال منظور نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سوڈان اور جنوبی سوڈان کے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے سے قبل جون 2011ء میں سوڈان کے صوبے کودوفان میں تشدد شروع ہوگیا تھا اور ماہ ستمبر تک یہ لڑائی سوڈان کے سرحدی صوبہ بلونیل تک پہنچ گئی تھی۔ لڑائی کی وجہہ سے ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ اور امداد مہیا کرنے والی دیگر تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں غذائی قلت کا شکار جنوبی صوبوں میں جانے سے روکا جارہا ہے۔


Famine in south Sudan - UNO Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں