سعودی شوریٰ کونسل میں 15 خواتین کی شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

سعودی شوریٰ کونسل میں 15 خواتین کی شمولیت

سعودی عرب کے عوام 150رکنی شوریٰ کونسل میں خواتین کے تقرر کے تعلق سے منتظر تھے اور ان کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے خواتین کے اختیارات میں مزید اضافہ ہوگا اور مملکت کا وقار بھی بڑھ جائے گا۔ شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر عبداﷲ عمر ناصف نے کہاکہ شوریٰ کونسل کے نئے ارکان بشمول خواتین کے ناموں کا اعلان آئندہ ہفتہ کئے جانے کا امکان ہے
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق نئے ارکان کا اعلان 15/جنوری تک کردیاجانا چاہئے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ نے اس وقت تاریخ رقم کی جب انہوں نے ستمبر 2011ء میں اعلان کیا کہ خواتین کو شوریٰ کونسل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شوریٰ کونسل میں کم ازکم 15 خاتون ارکان یا ارکان کے مجموعی تعداد کا 10فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔ ممتاز شخصیتوں کو اس عہدہ کیلئے نامزد کیاجائے گا۔
نامزد کئے جانے والے ارکان میں الجوہرہ النقری آسیہ الشیخ، مہاالمونیف، می العیسیٰ، فاطمہ جامجم، جوہرا بشیت، مہاسین فلمبان، نورالقصیٰ، الہام حسنین، وفاطیبہ، بہیجا، بہاعزی اور نہاد الجاشی شامل ہیں اور یہ تمام ڈاکٹریٹ کی حامل ہیں اور شوریٰ کونسل کے مختلف شعبوں میں مشیر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔


King Abdullah of Saudi Arabia will appoint 15 women to the 150-member Shura Council of the country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں