شامی دستوں اور باغیوں کے درمیان زبردست لڑائی جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-03

شامی دستوں اور باغیوں کے درمیان زبردست لڑائی جاری

شامی دستوں اور باغیوں کے درمیان زبردست لڑائی جاری، انسانی حقوق ادارہ کا دعویٰ
بیروت۔
2/جنوری (ایجنسیاں)
شامی دستوں اور باغیوں نے آج مضافات دمشق کے ساتھ ساتھ حلب کے ایرپورٹ کے قریب لڑائی کی جبکہ شمالی شہر میں اور اس سے باہر تمام لڑائیاں رک گئی ہیں۔ جہد کاروں اور سرکاری میڈیا نے یہ بات کہی۔ اس شدید لڑائی سے دارالحکومت اور شام کے سب سے بڑے شہر حلب کے اطراف باغیوں کے اثر کا اظہار ہوتا ہے لیکن بشارالاسد حکومت کا عزم بھی ظاہر ہوتا ہے کہ لڑائی بہرحال جاری رکھی جائے۔ جہد کاروں کا کہنا ہے کہ 22ماہ سے جاری خانہ جنگی میں زائد از45ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔ گذشتہ چند ہفتوں میں باغیوں نے صوبہ حلب کی طیرانگاہوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے فضائی برتری حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جو اسد کی فورسس کے خلاف ان کی پیشرفت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ شامی ایرفورس باغیوں کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کررہی ہے لیکن باغیوں کے پاس ان حملوں کا جواب دینے کیلئے کوئی طیارہ یا موثر طیارہ شکن ہتھیار نہیں ہے۔ برطانیہ میں قائم شامی نگران کار ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہاکہ شامی آرمی بریگیڈ 80 کے اڈہ کے اطراف لڑائی کے نتیجہ میں کل یہ ایرپورٹ بند ہوگیا۔ یہ بریگیڈ حلب کے ایرپورٹ کی حفاظت کرنے والی فورس کا حصہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں