کابل۔
2/جنوری (ایجنسیاں)
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے رہا کئے جانے والے طالبات کی مدد کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ افغان صدر کے ترجمان ایمل فیضی کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے طالبان اگر افغانستان آنا چاہیں جو انہیں آنابھی چاہئے تو ان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ افغانستان ان کی مدد کرنا اپنا فرض مانتی ہے۔ اس دوران افغانستان کے ایوان بالا سینٹ کے رکن فضل ہادی مسلم یار نے اعلیٰ کونسل برائے امن سے کہا کہ پاکستان کی جیل سے رہائی پانے والے طالبان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ رہا ہونے والوں کے نام پتے کیا ہیں اور انہیں کیونکر رہا کیا گیا ہے یہ جاننا کونسل کا کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاہم عوام کا نمائندہ ہونے کے ناطے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ رہائی پانے والے کون لوگ ہیں۔ اب وہ کہاں جائیں گے اور یہ کہ ان کی رہائی کس طرح عمل میں آئی؟ رکن سینٹ نے کہاکہ ہمیں کونسل اور حکومت پاکستان کے درمیان طے معاہدے اور پاکستان میں قید طالبان کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
2013-01-03
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں