خاطیوں کو سخت سزا دینے کے مطالبات میں اضافہ، ملک کے تمام قومی و علاقائی پارٹیوں کے نام وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے کا مکتوب
نئی دہلی۔
یکم/جنوری (پی۔ٹی۔آئی)
حکومت نے عصمت ریزی قوانین پر نظر ثانی کرنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی رائے پیش کریں تاکہ ان کی رائے اور قانون میں ترمیم کی تجاویز کو جسٹس جے ایس ورما کمیٹی سے رجوع کیاجائے۔ عصمت ریزی واقعات خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی کے کیسوں میں تیز تر انصاف رسانی کو یقینی بنانے اور سزا کے سخت بنایاجاسکے۔ تمام قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو روانہ کردہ مکتوبات میں وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے دہلی میں 23سالہ لڑکی کی عصمت ریزی واقعہ کی روشنی میں کہاکہ حکومت کو جنسی ہراسانی واقعات سے نمٹنے میں عجلت ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ موجودہ قوانین پر جلد نظر ثانی کی جائے۔ خواتین کے خلاف انتہائی ابتر نوعیت کی حرکت اور جنسی زیادتیوں کو روکا جاسکے۔ حکومت نے 23/دسمبر کو جسٹس ریٹائرڈ ورما کی چیرمین شپ میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جسٹس ورما سابق چیف جسٹس آف انڈیا ہیں۔ حکومت ان کی قیادت میں کمیٹی قائم کرکے فوجداری قوانین میں امکانی ترمیمات پر غور کرنا چاہتی ہے تاکہ جلد سے جلد فیصلہ سناکر ایسے گھناونے واقعات میں ملوث خاطیوں کو سخت سزا دی جاسکے۔ سشیل کمار شنڈے نے تمام پارٹی قائدین کولکھا ہے کہ میں اس بات کا ممنون و مشکوررہوں گا کہ آپ اس مسئلہ پر اپنے رائے مذکورہ کمیٹی کو روانہ کریں تاکہ یہ کمیٹی ان کی رائے پر غور کرسکے اور قوانین میں ترمیم لانے اپنی سفارش پیش کرسکے۔ سشیل کمار شنڈے نے اپنے مکتوبات کی نقل میڈیا کو بھی جاری کی ہے۔ موجودہ قانون کے تحت زانی کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوتی ہے لیکن ملک گیر سطح پر 16 دسمبر کے واقعہ کے بعد شدید احتجاج ہورہا ہے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ عصمت ریزی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دی جائے۔ دہلی کے پیرا میڈیکل طالبہ فزیو تھراپسٹ کی چلتی بس میں اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی اور یہ لڑکی سنگاپور میں فوت ہوگئی۔ اس واقعہ کے خلاف ملک بھر میںخاص کر دہلی کی سڑکوں پر مسلسل شدید احتجاج ہورہا ہے، خاطیوں کو سزائے موت دینے کی پرزوروکالت کی جارہی ہے۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں