نئی دہلی۔
یکم/جنوری (پی۔ٹی۔آئی)
علم فلکیات سے گہری دلچسپی رکھنے والے افراد کو نئے ساجل کے موقع پر ہمارا سیارہ کرہ ارض، سورج سے قریب ترین فاصلے پر پہنچنے کا منظر کل دکھائی دے گا۔ کرہ اراض کل صبح 10بجکر 10منٹ کو سورج سے قریب ترین فاصلے یعنی 14کروڑ 70لاکھ کیلو میٹر پر ہوگا۔ ہندوستان کی پلینٹری سوسائٹی کے معتمد عمومی این سری رگھو نندن کمار نے کہاکہ جنوری میں بھی کرہ اراض اپنے مدار گردش کے دوران سورج سے سال بھر قریبی فاصلے پر رہے گا۔ جولائی میں یہ سورج سے 2013ء کے بعید ترین فاصلے پر رہے گا۔ 5جولائی کو زمین اور سورج کے درمیان 2013ء کا سب سے زیادہ فاصلہ ہوگا۔ تمام سارے، دم دار تارے اور شہاب ثاقب جو ہمارے نظام شمسی میں مداری گردش کررہے ہیں ان کے مدار بیضوی ہیں۔ چنانچہ یہ تمام سورج سے کبھی قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتے ہیں اور کبھی بعید ترین فاصلے پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس کی وجہہ سے مداری گردش کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہوتا اور نہ دن کے وقت دھوپ میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اس کی ایک وجہہ زمین کے محور کا ایک سمت جھکاؤ بھی ہوسکتا ہے۔ درحقیقت ہمارے موسموں کا تعین بھی کرۂ ارض کے جھکاؤ کی بنا پر ہوتا ہے۔ سورج سے زمین کے فاصلے کی بناء پر نہیں۔
2013-01-02
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں