دہلی میں ٹھنڈ کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-04

دہلی میں ٹھنڈ کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا

دہلی میں ٹھنڈ کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا، خون منجمد کرنے والی سرد لہری جاری
نئی دہلی۔3/جنوری(ایجنسیز) قومی راجدھانی میں ٹھنڈ کا 44برسوں کا ریکارڈ آج ٹوٹ گیا کیونکہ آج یہاں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے 11 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ دفتر موسمیات کے مطابق آج شدید ٹھنڈ بڑی اور کم ازکم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دوڈگری کم ہے۔ راجدھانی صبح سے ہی گہرے کہر میں لپٹی رہی جس سے ٹرینوں اور طیاروں کی آمدورفت بری طرح متاثررہی۔ اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر حد نظر گھٹ کر 50میٹر رہ گئی۔ کہر کی وجہہ سے ساتھ طیاروں کی پروازیں مسترد کی گئیں اور 30طیاروں کی پرواز میں تاخیر ہوئی۔ کل نیا سال 2013 قومی راجدھانی شدید ٹھنڈ کے ساتھ شروع ہوا جب کم ازکم درجہ حرارت گھٹ کر 4ڈگری سیلسیس رہ گیاتھا اور یکم جنوری اس سیزن کا سرد ترین دن تھا۔ دفتر موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ کل کا 4ڈگری کم ازکم درجہ حرارت نارمل سے 3ڈگری کم تھا جسے سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت قراردیاگیا۔ کل شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو نارمل سے 5ڈگری کم تھا۔ آج بھی لوگ دھوپ کا انتظار کرتے رہے جو آنکھ مچولی کرتی رہی اور تیزسرد ہواؤں سے اس کا بھی اثر نہیں تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں