حیدرآباد۔4/جنوری(سیاست نیوز) صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی پدیاترا کا ریکارڈ توڑدیا۔ مسٹر نائیڈو کی پدیاترا کی مسافت ڈاکٹر ریڈی کی پدیاترا سے زیادہ ہوچکی ہے اور وہ تقریباً1500 کیلو میٹر کی مسافت طئے کرچکے ہیں۔ وہ فی الحال ضلع ورنگل میں اپنی پدیاترا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر تلگودیشم نے عوامی مسائل سے آگہی اور حکومت کی ناکامیوں کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے 2/اکتوبر سے پدیاترا "وستننا می کوسم" کا آغازکیاتھا جو 26/جنوری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے اس پدیاترا کے دوران کئی مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقا ت کی اور ان کے مسائل سے آگہی حاصل کرتے ہوئے دوران پدیاترا کئی اعلانات کئے۔ پارٹی ذرائع کے بموجب مسٹر نائیڈو نے آج ضلع ورنگل میں سابق چیف منسٹر کی 2004ء میں ہوئی پدیاترا کا ریکارڈ توڑدیا اور مسافت میں ان سے زیادہ پیدل چل چکے ہیں۔ علاوہ ازیں 9/جنوری کو ان کی پدیاترا کے 100دن مکمل ہوں گے اور ضلع کھمم میں مسٹر نائیڈو کی یاترا 100دن مکمل کرے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی قائدین و کارکنوں نے صدر تلگودیشم کی یاترا کے 100دن کی تکمیل پر ریاست گیر سطح پر جشن کا ارادہ رکھتے ہیں علاوہ ازیں ریاست کے تمام حلقہ جات اسمبلی میں 10ویں حلقہ اسمبلی انچارج کو زیر قیادت پدیاترا کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
2013-01-04
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں