امن پیش رفت متاثر نہ ہونے کی توقع - حنا ربانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

امن پیش رفت متاثر نہ ہونے کی توقع - حنا ربانی

پاکستان نے آج اس توقع کا اظہار کیا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سے ہندوستان کے ساتھ امن پیشرفت کو دھکہ نہیں پہنچے گا۔ پاکستان کی وزیر امور خارجہ حنا ربانی کھر نے آج ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا امن پیشرفت متاثر ہوگی یا اسے دھکہ پہنچے گا تو وہ اسی توقع کااظہار کرتی ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک نے صورتحال کو بہتر بنانے کا عزم کیہا ہے اور ہم نے حالات میں بہتری کا عملی ثبوت دیا۔ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین دو جھڑپوں اور ایک پاکستانی و دو ہندوستانیوں فوجیوں کی ہلاکت کے پس منظر میں مختلف سوالات کا وہ جواب دے رہی تھیں۔ حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ کے ذریعہ ان جھڑپوں کی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔ ہندوستان نے یہ پیشکش یکسر مسترد کردی ہے۔ حناربانی کھر نے کہاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہم تیار ہیں اور ہندوستان کو اس سے واقف کرایاگیا۔ اب فیصلہ ہندوستان کو کرنا ہے کیونکہ ہم کسی چیز کو مخفی رکھنا نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تیسرا فریق اس سارے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے حقائق سامنے لائے۔ انہوں نے کہاکہ بعض غیر ضروری بیانات اور غیر ضروری ماحول تیار کرنے کی وجہہ سے صورتحال اس قدر ابتر ہوئی ہے۔

Hope ceasefire violations wouldn't derail peace process: Hina Rabbani Khar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں