In France the 2013 Simone de Beauvoir prize has been awarded to Malala Yousufzai, the 15-year-old Pakistani girl
فرانسیسی حکومت کی جانب سے پاکستانی طالبہ اور تعلیم نسواں کی جہد کار ملالہ یوسف زئی کو معلنہ ایوارڈ پیرس میں ان کے والد نے وصول کیا۔ فرانس کا "سیمون دوبووآغ" ایوارڈ خواتین کی آزادی اور حقوق کیلئے نمایاں کام کرنے والے کارکنوں کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ تقریب پیرس کے لاطینی امریکہ ہاوس میں ہوئی جس میں ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا۔ ایوارڈ کے ساتھ 20ہزار یورو کی رقم بھی ملالہ کو دی گئی۔ تقریب میں فرانسیسی وزارت خارجہ کی نمائندگی فرانسیسی سفیر برائے انسانی حقوق نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر ملالہ کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں