کرناٹک راج بھون کو تحفظ فراہم کرنے میں ریاستی حکومت ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-04

کرناٹک راج بھون کو تحفظ فراہم کرنے میں ریاستی حکومت ناکام

بنگلور۔(ایس این بی) راج بھون روڈ پر ہمہ منزلہ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں لیکن راج بھون کو تحفظ فراہم کرنے کے متعلق اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ ریاست کی پہلی جمہوریہ گورنر کی رہائش گاہ ہوتی ہے۔ ریاست پہنچنے والے صدر ہند، ملکی اور بیرونی ممالک کی سیاسی شخصیتیں اور مہمانان اسی راج بھون میں قیام کرتے ہیں اور اسی مقام کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ راج بھون کے قریب پر سٹیج کو ڈیس کمپنی تعمیر کی جارہی ہے جس کی لمبائی تقریباً 45 میٹر ہے۔ قانون کے مطابق راج بھون کے اطراف ایک کلو میٹر کی حدود میں ہمہ منزلہ عمارت تعمیر نہیں کی جاسکتی۔ راج بھون میں قیام کرنے والی اہم شخصیتوں کو سکیورٹی کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔ ہمہ منزلہ عمارت سے راج بھون کو نشانہ بناکر اس پر حملہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسی وجہہ سے چند اہم شخصیتیں اونچی عمارتوں پر اعتراض کرتے ہیں۔ اس معاملہ کو پولیس محکمہ کے ذریعہ بروہت بنگلور مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی) تک بھی پہنچایا گیا ہے لیکن بی بی ایم پی افسروں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ کو خصوصی سکیورٹی زون میں شامل کئے جانے کی پالیکے کو اطلاع نہیں ملی ہے جس کی وجہہ سے عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تقریباہ6ماہ قبل ہی راج بھون کے سکریٹری نے ریاستی حکومت کو مکتوب روانہ کیا تھا جس میں عمارت کی تعمیر کیلئے جو اجازت دی گئی ہے اس کی تفصیل طلب کی گئی تھی اور متعلقہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی سفارش بھی کی تھی لیکن اب تک حکومت سے اس کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ خصوصی سکیورٹی زون بنگلور کا ودھان سودھا، راج بھون اور ہائی کورٹ خصوصی سکیورٹی زون کے احاطے میں آتے ہیں۔ اس علاقے کے ایک کلو میٹر کی حدود میں 4یا اس سے زیادہ اونچی عمارتیں تعمیر نہیں کی جاسکتیں۔ راج بھون کے قریب ہمہ منزلہ عمارت کا کام 2009ء میں ہی شروع کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں