لندن - مسلم پٹرول گروپ کی متنازعہ تحریک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

لندن - مسلم پٹرول گروپ کی متنازعہ تحریک

ایک اسلامی گروپ کی جانب سے لندن اور مضافاتی علاقوں میں عوام کو حجاب کی اہمیت سے واقف کروایا جا رہا ہے ۔ خواتین پر زوردیا جا رہا ہے کہ وہ حجاب کا استعمال کریں اور شراب کے استعمال کو ترک کر دیں ۔ اس گروپ نے اپنے آپ کو "مسلم پٹرول" قراردیا ہے اور عوام پر واضح کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک پاکی سے محروم زندگی گذار رہے ہیں ۔ ان کے خلاف حکام کی جانب سے کار روائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس گروپ نے یوٹیوب پر اپنی سرگرمیوں کے تعلق سے ویڈیوز بھی اپ لوڈ کئے ہیں ۔ تین منٹ کے اس ویڈیو کو "ہفتہ کی رات کے تعلق سے حقیقت" کانام دیا گیا ہے اور اس ویڈیو نے آن لائن ہنگامہ پیدا کر دیا ہے ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ نوجوان لندن کی سڑکوں پر ایک راہ گیر کو روک کر شراب کا ڈبہ پھینکنے پر زور دے رہے ہیں اور خود کو "مسلم پٹرول" قراردے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ شراب سب سے بڑی برائی ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گروپ ایک مسجد کے باہر خواتین پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ خود کو پردہ میں رکھیں اور جسم کی نمائش کرنے جیسے لباس کا استعمال نہ کریں ۔ اسکاٹ لینڈر یارڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔ مسلم گروپس نے تاہم اس گروپ کے کٹر رویہ اور انداز کی مذمت کی ہے ۔

Hooded 'Muslim Patrol' vigilantes remove alcohol from drinkers and tell women to cover up as they stalk London suburb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں