نتن یاہو کا وعدہ - یہودی بستیاں ختم نہیں ہوں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

نتن یاہو کا وعدہ - یہودی بستیاں ختم نہیں ہوں گی

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یا ہو نے اپنے و وٹروں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں دوبارہ منتخب ہو گئے تو وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں تعمیر شدہ یہودی بستوں کو مسمار نہیں کریں گے ۔ انتہا پسند نتن یا ہو نے یہ بات اسرائیلی روزنامہ معاریف کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ یہ وعدہ کر سکتے ہیں کہ آئندہ 4 سال کے دوران کوئی یہودی بستی مسمار نہیں کی جائے گی؟ اس کا جواب انہوں نے ہاں میں دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ "وہ دن لدچکے ہیں جب بلڈوزروں کے ذریعے یہودیوں کو بے گھر کیا جاتا تھا۔ اب یہ دن نہیں آئیں گے ہمارا ریکارڈ یہ بات ثابت کر چکا ہے "۔ انتہا پسندیہودی لیڈر نے فخریہ انداز میں کہاکہ ہم نے یہودی آبادکاروں کی بستی کو مسمار نہیں کیا بلکہ ان میں توسیع ہی کی ہے اور ان کی حکومت نے مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی میں پہلی مرتبہ ایک یونیورسٹی بھی قائم کر دی ہے ۔

Netanyahu's promise not to bulldoze settlements in the West Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں