ریلوئے اسٹیشنوں، رکشا اسٹینڈ اور حساس علاقوں میں خاتون پولیس اہلکاروںکو تعینات کیا جائے گا
ممبئی۔3/جنوری(ایجنسیز) دہلی میں طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے دردناک واقعہ کے بعد ریاست بھر میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پولیس نے بھی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ مہاراشٹرا کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس( ڈی جی پی) سنجیو دیال نے اس تعلق سے ممبئی سمیت ریاست کے تمام اضلاع کے پولیس اسٹیشنوں کو فرمان جاری کیا ہے کہ خواتین کی حفاظت کیلئے ریلوئے اسٹیشنوں، بس اور رکشا اسٹینڈ، شاپنگ مال، سینما گھروں اور حساس علاقوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاجائے۔ ڈی جی پی سنجیو دیال نے خواتین کی حفاظت کے ضمن میں ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس کے مطابق ریاست کے تمام پولیس اسٹیشن سپریم کورٹ کے جاری کردہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھ کر خاتون کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ مذکورہ سرکیلور کے مطابق شہر اور ہر ضلع کے پولیس اسٹیشن ان تمام ریلوئے اسٹیشنوں، بس اوررکشا اسٹینڈ ، شاپنگ مال، سینما گھروں، اسکولوں، کالجوں اور پارکوں جہاں خواتین کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے کا ریکارڈ حاصل کریں اور ایسے مقامات جہاں خواتین اور بچے کثیر تعداد میں آتے ہیں وہاں خصوصی طورپر خاتون پولیس اہلکاروں کا دستہ فوراً سے پیشتر تعینات کیا جائے۔ اسی طرح ایسے حساس علاقوں میں جہاں خواتین کی حفاظت انتہائی ضرور ہے وہاں پولیس کی گشت بڑھانے کے ساتھ ہی ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں۔
2013-01-04
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں