استغفار کیا ہے؟ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-04

استغفار کیا ہے؟

کسی شخص نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں "استغفراللہ" پڑھا اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے فرمایا کہ استغفار کیا چیز ہے؟
(پھر حضرت رضی نے ہی فرمایا) استغفار علیین کا مقام ہے اور استغفار کے 6 مقاصد ہیں :

(1) کئے پر ندامت کرنا۔
(2) دوبارہ مرتکب نہ ہونے کا عزم بالجزم (پکا ارادہ کرنا)
(3) خلق اللہ کے حقوق کامل ادا کرے اور خدا کے جناب میں بے داغ چمکتے ہوئے ہاتھوں سے تو حاضر ہوا اور تیرے پیچھے کسی کا مطالبہ نہ ہو ۔
(4) تو اپنے ذمہ کے تمام فرائض کماحقہ ادا کرے اور اگر کچھ کوتاہی رہی تو اس کی بھی تکمیل کردے ۔
(5) تیرے جسم کا وہ حصہ (گوشت) جو ناجائز کمائی سے پیدا ہو اس کو (ندامت، افسوس اور شرمندگی کے غموں سے گلا دے یہاں تک کہ تیرا چمڑا ہڈی پر مڑجائے بعد ازاں ہڈی اور جلد کے درمیان (جائزکمائی سے) نیا گوشت پیدا ہو ۔
(6) جس طرح تو اپنے جسم کو معصیتوں کا مزہ چکھایا اسی طرح تو اپنے جسم کو عبادتوں کی مشقتوں سے لطف اندوز بنا تو اس نوبت پر (تب کہیں جاکر) تو استغفراللہ کہنے کا حق رکھے گا ۔

(نہج البلاغہ جلد چہارم ص 97)


What is forgiveness?

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں