میڈیا کی وجہ سے فتویٰ بازی کے رجحان میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

میڈیا کی وجہ سے فتویٰ بازی کے رجحان میں اضافہ

سعودی عرب کے مفتی یعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے مختلف مسلم مبلغین کی جانب سے فتاوی کے اجراء کے رحجان کوتنقیدکانشانہ بنایاہے۔
ان کاکہناہے کہ یہ احباب ایسامیڈیاکی توجہ حاصل کرنے کیلئے کررہے ہیں۔شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے اتوارکوالعربیہ کے ساتھ خصوصی انٹریومیں کہاکہ "اکثراوقات متنازعہ فتوے جاری کرنے والے مبلغین حضرات میڈیاکی توجہ حاصل کرنے کی تمنارکھتے ہیں اورمیڈیاپرنمودارہونے کی خواہش ہی کے زیراثروہ فتوے جاری کرتے رہتے ہیں"۔
انھوں نے خبردارکیاکہ اس طرح ہرایرے غیرے کی جانب سے غیرمنظّم اندازمیں فتاویٰ کے اجراء سے غلط اورغیرمصدقہ باتوں کی تشہیر کاامکان رہتاہے جبکہ غلط ادراک کی بنیادپرشرعی حکم نہیں لگایاجاسکتا۔شیخ عبدالعزیزآل شیخ کاکہناتھاکہ شرعی فتاویٰ کوشرعی اصول وضوابط واحکام کے تحت ہی جاری کیاجاتاہے اوریہ امرکسی ثبوت یاشہادت کے بغیرباتیں پھیلانے کے برعکس ہے۔دریں اثناء سعودی مبلغ علی المالکی نے سٹیلائٹ ٹی وی چینلزکومبہم مذہبی فتاویٰ کوجزوی طورپرپھیلانے کاذمہ دارقراردیاہے۔


Media falsely encourages scholars to issue wrong fatawas - Aal Shaikh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں