سابق صدر پرتیبھا پاٹل بیرونی دوروں کے سبب تنازعے میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

سابق صدر پرتیبھا پاٹل بیرونی دوروں کے سبب تنازعے میں گرفتار

اپنے بیرونی دوروں پربھاری اخراجات کیلئے تنازعہ میں گھرگئی سابق صدرجمہوریہ محترمہ پرتیبھاپاٹل کے آخری بیرونی دورہ پر18.08کروڑروپئے کاخرچ ہواتھا۔یہ دورہ انہوں نے عہدہ سے سبکدوشی سے کچھ ہی پہلے کیاتھا۔سرکاری اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی۔ایک آرٹی آئی سوال کے جواب میں بتایاگیاہے کہ محترمہ پاٹل نے گذشتہ سال 29اپریل سے 8مئی تک جنوبی آفریقہ اورسچلس کادورہ کیاتھا۔اس دورہ میں بوئنگ 747-400جمبوطیارے کے سفرپرہی 16.38کروڑروپئے خرچ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ 1.46کروڑروپئے دارلحکومت جنوبی آفریقہ پریٹوریہ میں خرچ ہوئیہیں۔71.82لاکھ روپئے مقامی سطح پرقیام کیلئے اور52.33لاکھ روپئے آمدورفت پر22.12لاکھ روپئے دیگرامورپرخرچ ہوئے ہیں۔ڈربن میں جملہ 23.55لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ان میں ہوٹل میں قیام پر18لاکھ اورٹرانسپورٹیشن پر5.27لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔قیام اوردیگراخراجات سے متعلق تفصیلاتپریٹوریہ اورڈربن میں ہندوستانی سفارتخانوں نے آرٹی آئی سوال کے جواب میں فراہم کئے ہیں۔گذشتہ سال اس وقت ایک تنازعہ پیداہوگیاتھاجب یہ پتاچلاتھاکہ صدرجمہوریہ کی حیثیت سے محترمہ پرتیبھاپاٹل کے بیرونی دوروں پرجملہ 205کروڑروپئے خرچ ہوئے ہیں۔انہوں نے جملہ 22ممالک کے 12بیرونی دورے کئے ہیں۔


Rs 18 crore: Amount spent by Pratibha Patil on her last trip as President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں