خالدہ ضیاء پر 2001 ء سے 2006ء تک وزارت عظمی کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ اگر خالدہ ضیاء کو مجرم قرار دیا گیا تو بنگلہ دیشی قوانین کے تحت وہ آئند انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ اُن کی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ اُن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط اور سیاسی محرکات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ان الزامات کا تعلق خالدہ ضیاء کے خیراتی ادارے ضیاء فاونڈیشن کے بارے میں ہیں جن کے سلسلے میں ایک مقدمہ تیج گاؤں کے تھانے میں 8/اگست 2011 کودرج کروایاگیاتھا۔ کیس سنننے والے جج نے خالدہ ضیاء کے پولٹیکل سکریٹری حارث چوہدری کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کئے جن پر اس مقدمے کے سلسلے میں الزامات ہیں۔
2013-01-17
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں