رشوت الزامات - من موہن سنگھ اور پرویز اشرف کا تقابل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

رشوت الزامات - من موہن سنگھ اور پرویز اشرف کا تقابل

رشوت کے الزامات کے خطرات نے پاکستان کے دوسرے وزیراعظم کو بھی بیدخلی کی راہ دکھائی ہے۔ اسی ملک کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے رشوت کے الزامات کے تعلق سے ہندوستان کے ساتھ اپنے ملک کا موازنہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ بھی بہت بڑے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ جنوبی ایشیاء اور مابقی علاقوں میں کئی ممالک رشوت ستانی کے مسائل سے دوچار ہیں۔ حناربانی کھر نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ وزیراعظم ہندوستان بھی کئی اسکینڈلس اور رشوت کے الزامات ہیں۔ ہندوستان میں بھی کئی ایک بڑے قائدین کو رشوت کے الزامات کا سامنا ہے۔ وہ ایشیاء سوسائٹی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس افتخار چودھری نے وزیراعظم پرویز اشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ان پر پاور پراجکٹس میں رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ راجہ اشرف کے پیشرو یوسف رضا گیلانی کو بھی سپریم کورٹ نے رشوت کے الزامات پر اقتدار سے بیدخل کردیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں