ہند و پاک - سرحد پر امن برقرار رکھنے سے اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

ہند و پاک - سرحد پر امن برقرار رکھنے سے اتفاق

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کی فوج کے ڈائرکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن یعنی ڈی جی ایم او کے درمیان چہارشنبہ کی صبح ہاٹ لائن پر دس منٹ تک بات چیت ہوئی جس کشیدگی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل جگدیپ دہیا نے بتایاکہ پاکستانی فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل اشفاق ندیم نے اپنی فوج کو لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے ڈائرکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہاںیہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ کل ہی وزیراعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے فوجیوں کی وحشیانہ ہلاکت پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہ سکتے۔ جو لوگ اس کیلئے ذمہ دار ہیں انہیں سزا ملنی چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان اس بات کو سمجھے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں