انڈونیشیا میں 36 قادیانی مشرف بہ اسلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

انڈونیشیا میں 36 قادیانی مشرف بہ اسلام

مغربی جاوا کی ایک جامع میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران احمدیہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے 36افراد مشرف بہ اسلام ہو گئے ۔ صوبہ تسک ملایا کی وزارت مذہبی امور نے کہا"احمدیہ طبقہ کے سابق پیروؤں کی جانب سے قبول اسلام کی پرزورستائش کرتے ہیں "۔ وزارت مذہبی امور کے سربراہ دادنگ رمنسیا نے کہاکہ وزارت کو توقع ہے کہ احمدیہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے مزید افراد اپنا مذہب تبدیل کریں گے اورکلمہ شہادت پڑھتے ہوئے داخل اسلام ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ میں تقریباً3ہزار قادیانی ہیں جن میں تقریباً400 مذہب تبدیل کر کے اسلام میں داخل ہو چکے ہیں ۔ قادیانیوں کے خلاف چلنے والی مہم کے درمیان دادنگ نے دعویٰ کیا کہ وزارت اور سماجی تنظیموں نے قادیانیوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کی دوستانہ اور نرم طریقہ کار اختیار کیا جس کی وجہہ سے وہ اسلام اختیار کرنے پر آمادہ ہو گئے ۔

Thirty six followers of Ahmadiyah "converted" to Sunni Islam during a ceremony conducted at Agung grand mosque in Tasikmalaya, West Java, Indonesia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں