امریکہ و سعودی عرب - مسافرین کی چھان بین معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

امریکہ و سعودی عرب - مسافرین کی چھان بین معاہدہ

سعودی عرب کے وزیرداخلہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے امریکہ کی داخلی سلامتی کی وزیر جینٹ نیپالیٹانو کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان "قابل بھروسہ مسافر" کے عنوان سے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے پر واشنگٹن میں دستخط کئے گئے ۔ معاہدے کے بموجب امریکہ اور سعودی عرب کے کسٹم، پاسپورٹ اور بارڈر سکیورٹی فورس کے عہدیدار قابل بھروسہ مسافروں کو مذکورہ محکموں سے ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کرانے کے پابند ہوں گے ۔ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے حکام کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ دہشت گرد کا ممکنہ خطرہ بننے والے افراد پر اپنی توجہ مرکوزرکھے ۔ بیان کے مطابق قابل اعتبار مسافر پروگرام پر اگلے 6مہینوں میں کام شروع ہو جائے گا اور 2014ء میں یہ پروگرام مکمل طورپر کارکر د ہو جائے گا۔

U.S-Saudi 'Trusted Traveler' deal to accelerate airport screening

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں