واشنگٹن۔
2/جنوری(ایجنسیاں)
امریکہ کی دورافتادہ ریاست الاسکا کی حدود میں کھلے سمندر میں سے تیل نکالنے والا ایک بڑا پلیٹ فارم طوفان کے باعث ساحل سے ٹکراگیا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق "شیں" کمپنی کی ملکیت ’کولوک، نامی رگ منگل کو اس جہاز سے علیحدہ ہوگیا تھا جو اسے خلیج الاسکا کے بپھرے ہوئے پانیوں میں سنبھالے ہوئے تھا۔ حکام کے مطابق جہاز سے علیحدہ ہونے کے بعد رگ کا رابطہ خود کو کھینچنے والی ٹگ بوٹ سے بھی ٹوٹ گیا تھا۔ جس کے ایک گھنٹے بعد ہی وہ ایک غیر آباد جزیرے کے چٹانی ساحل سے جاٹکرایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں 100کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی تھیں جو رگ کوسٹ کا لیڈک نامی جزیرے کی طرف کھینچ لے گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ رگ پر سوار عملے کو اس کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی نکال لیاگیاتھا۔ کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق حادثے کے وقت رگ پر بطور ایندھن ساڑھے پانچ لاکھ لیٹر سے زیادہ ڈیزل اور 45ہزار لیٹر لیوب آئیل اور ہائیڈرالک فلڈ موجود تھے۔ تاہم حادثے کے بعد ان میں سے کسی کے بھی اخراج کی کوئی فوری علامت نہیں ملی ہے۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں