چیف منسٹر جھارکھنڈ مستعفی ، صدرراج کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-09

چیف منسٹر جھارکھنڈ مستعفی ، صدرراج کا امکان

چیف منسٹر جھارکھنڈ مستعفی ، صدرراج کا امکان
بی جے پی حکومت کی تائیدسے جے ایم ایم دستبردار
8جنوری۔رانچی/نئی دہلی (پی ٹی آئی)چیف منسٹرارجن منڈا کے استعفی ،اسمبلی کی تحلیل کی سفارش اورکانگریس کی جانب سے متبادل حکومت کے قیام کے لئے عجلت کامظاہرہ نہ کئے جانے کے بعدایسامعلوم ہوتاہے کہ جھارکھنڈریاست مختصروقت کے لئے صدرراج کے نفاذکی طرف بڑھ رہی ہے۔بی جے پی زیرقیادت حکومت کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل اورچیف منسٹرکے استعفی کے فیصلہ کے بعدتمام امکانات کھلے ہیںاورگورنرسیداحمدریاست کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے والے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ وہ دستوری ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں۔قبل ازیںبی جے پی کی حلیف جماعت جے ایم ایم کی جانب سے گورنرکوحکومت کی تائیدسے دستبرداری کامکتوب حوالہ کیاگیاجس کے بعد28ماہ قدیم منڈاحکومت اقلیت میں آگئی۔جے ایم ایم کی جانب سے تائیدسے باضابطہ دستبرداری کے بعدمنڈانے 82رکنی اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔راج بھون سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ گورنرسیداحمدنے آج چیف منسٹرارجن منڈاکااستعفی قبول کرلیاہے۔بعدازاںمنڈانے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنے استعفی کے ساتھ ایوان کوتحلیل کرنے کی سفارش کے بارے میں کابینہ کے فیصلہ سے گورنرکوواقف کروایا۔منڈانے جب گورنرکواستعفی حوالے کیاتب ان کے ساتھ کابینی رفقاء بھی موجودتھے۔جے ایم ایم لیڈراورڈپٹی چیف منسٹرہیمنت سورین نے آج صبح منڈاحکومت کی تائیدسے دستبرداری کامکتوب گورنرکوحوالہ کیا۔ان کے ہمراہ ان کے والداورجے ایم ایم شیبوسورین اوردیگرپارٹی کے قائدین بھی موجودتھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں