7/جنوری۔ نئی دہلی(پی ٹی آئی) جے ایم ایم نے جھارکھنڈ میں ارجن منڈا زیر قیادت بی جے پی حکومت کی تائید سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی لیڈر ہیمنت سورین نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ تائید سے دستبرداری کی تاریخ کا فیصلہ جے ایم ایم سربراہ شیبو سورین کریں گے ۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے اس فیصلہ کے نتیجہ میں ریاست میں بی جے پی زیر قیادت مخلوط حکومت اقلیت میں آ گئی ہے ۔ جے ایم ایم کے ایک اور لیڈر سنجیو کمار نے اسی دوران ایک انگریزی نیو چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حلیفوں کے درمیان بعض ایسے تنازعات ہیں کہ وہ آمنا سامنا نہیں کرتے ہیں ۔ جے ایم ایم اور بی جے پی نے 28ماہ ہر جماعت کو اقتدار کے سمجھوتہ پر حکومت قائم کی ہے ۔ کمار نے تاہم نئی حکومت کی تشکیل کیلئے کانگریس سے فی الحال کسی بات چیت سے انکار کیا ہے ۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں