تلنگانہ پر مرکز کے فیصلے کا بےچینی سے انتظار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

تلنگانہ پر مرکز کے فیصلے کا بےچینی سے انتظار

تلنگانہ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے 30یوم کی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے ۔ ایسے میں ریاست کے 3علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں اور قائدین کا موقف بھی ایک دوسرے سے متضاد دکھائی دے رہا ہے اور سب مرکز کے فیصلہ کے بارے میں قیاس آرائلیوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ پر مرکز کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے 28 دسمبر کو نئی دہلی میں کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کے بعد اس متنازعہ مسئلہ پر اندرون ایک ماہ کوئی نہ کوئی فیصلہ کر دیاجائے گا۔ اس کے بعدسے سینئر کانگریس قائدین بشمول وزراء کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ وزیراعظم منموہن سنگھ، صدر کانگریس سونیا گاندھی اور جنرل سکریٹری را ہول گاندھی امکان ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں بھی اس مسئلہ پر غور و خوص کریں گے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے ریاست کی 8 سیاسی پارٹیوں کی جانب سے دی گئی رائے کو پیش نظر رکھتے ہوئے قابل قبول حل تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف ذرائع جیسے انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ، گورنر ایس ایل نرسمہن کی رپورٹ اور دیگر امور کو بھی پیش نظر رکھا جا رہا ہے ۔ یہاں تک کہ چیف منسٹر اور صدرپردیش کانگریس کی رائے بھی معلوم کی جا رہی ہے تاکہ تلنگانہ مسئلہ کا حل تلاش کیا جاسکے ۔

Political parties are waiting for centres decision on telangana issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں