اکبر اویسی متنازعہ تقریر - ویڈیو میں فرضی آواز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

اکبر اویسی متنازعہ تقریر - ویڈیو میں فرضی آواز

جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی سے پولیس نے آج مسلسل چوتھے دن بھی آرمڈ ریزرو پولیس ہیڈ کوارٹر عادل آباد میں واقع سنٹرل کرائم اسٹیشن میں صبح 10 بجے سے پوچھ تاچھ شروع کی۔ آج پہلی بار ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ترپاٹھی بھی تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے وقت موجود تھے ۔ پولیس کی جانب یس عدالت میں ایک درخواست پیش کی جا رہی ہے جس میں عدالت سے یہ درخواست کی جا رہی ہے کہ اکبر اویسی کو سنائی گئی سی ڈیز میں ان کی آواز کی جانچ کیلئے اجازت دی جائے ۔ پولیس کے مطابق جناب اکبر اویسی نے کل پوچھ تاچھ کے دوران کہا تھا کہ ان کی تقریر میں الٹ پھیر کی گئی ہے اور ان کی آواز کی نقالی کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جناب اکبر الدین اویسی نے سمجھا جاتا ہے کہ یہ کہا کہ انہوں نے گذشتہ ماہ نرمل میں ایک تقریر کی لیکن جو تقریر یوٹیوب پراپ لوڈ کی گئی انہیں بدنام کرنے کیلئے اس میں الٹ پھیر کی گئی ہے اور ان کی آواز کی نقالی کی گئی ہے ۔ جو انہیں بدنام کرنے کی کوشش ہے ۔ پولیس یہ سی ڈیز جانچ کیلئے چندی گڑھ روانہ کرے گی۔ پولیس، تقاریر کے سی ڈیز کے ساتھ پوچھ تاچھ کے دوران جناب اکبر الدین اویسی کی ریکارڈ کردہ آواز بھی چندی گڑھ روانہ کرے گی۔ حیدرآباد میں اعتماد نیوز کے مطابق کمشنر پولیس حیدرآباد انوراگ شرما نے کہاکہ قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کی آواز کے نمونے کی جانچ سے یہ پتہ چل جائے گاکہ آواز کس کی ہے ۔

MIM legislator Akbaruddin Owaisi has told the police that the voice in the video of the hate speech was not of his

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں