کوئٹہ اور سوات میں دھماکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

کوئٹہ اور سوات میں دھماکے

سوات اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 104 افراد جاں بحق اور 280 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متعدد عمارتیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
کوئٹہ کے مرکزی علاقوں میں جمعرات کو 5 بم دھماکے ہوئے۔ مرنے والوں میں ایف۔سی اہلکار اور صحافی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایس۔پی پولیس سمیت ایک درجن سے زائد سیکوریٹی اہلکار ، میڈیا کے نمائیندے ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
کوئٹہ میں 81 ہلاک اور 200 زخمی ہوئے جبکہ سوات میں 23 ہلاک اور 80 زخمی ہوئے۔
کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری یونائیٹیڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی ہے۔
مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے واقعہ کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Bomb blasts in two Pakistani cities killed at least 115 people on Thursday and wounded more than 270

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں