عرفان نفس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

عرفان نفس

دور حاضر میں جس طرح کے خیالات پرورش پا رہے ہیں وہ انسان کو اس مقصد سے دور کردیتے ہیں ، مثلاً دور حاضر میں مادیت کے حصول کے لیے جو جدوجہد جاری ہے ، وہ محض دینوی زندگی تک محدود ہے ۔ کیونکہ مرنے کے بعد کوئی بھی شخص اپنے ساتھ کچھ نہیں لے جاتا سوائے اعمال کے۔ چاہے اس کے پاس کتنی ہی دولت ہو، کتنی ہی بلند و بالا عمارت ہو، کتنی ہی بڑی سلطنت ہو، سب کچھ اسے بہرحال یہیں چھوڑ دینا ہے ۔ اب اسے دنیا سے کچھ لے کر نہیں جانا چند دن گزارنے کے لیے زندگی کو آسائش سے گزارنے کے لیے ڈھیر سارے وسائل جمع کرنے اور جھوٹ بول کر ،دھوکہ دے کر دولت حاصل کرنے کے کیا معنی ہیں ؟
انسان کو چاہیے کہ قدرت کی جانب سے عطا کی ہوئی زندگی کی حقیقت پر غورو فکر کرے، اپنے مقصد حقیقی کو سمجھنے اور اپنی حیثیت کو پہچانے تو انسان دنیا کی زندگی کے امتحان میں کامیاب ہوجائے گا۔

خود کو پہچاننا انتہائی اہم ہے۔ جو لوگ خود کو نہیں پہچانتے وہ عام طور سے ایسے کاموں میں ملوث نظر آتے ہیں جو ان کی شان کے مطابق نہیں ہوتے۔ لیکن جو لوگ اپنے مقام کو جانتے ہیں تو وہ اپنے مقام و مرتبہ کے لحاظ سے زندگی گزارتے ہیں ۔
اگر انسان اپنے بارے میں غور و فکر کرے تو اسے اللہ رب العزت نے خلافت کے فرائض انجام دینے کے لیے پیدا کیا ہے ، ایسے ہی انسان کو اشرف المخلوقات کادرجہ دیا گیا ہے ،جو کسی دوسری مخلوق کو نہیں دیا گیا ۔ اگر انسان اس پر ہی غور کرے تو وہ غیر معیاری کام کے قریب بھی نہ جائے ، وہ جھوٹ نہ بولے ، کسی کو دھوکہ نہ دے، کسی کو حقیر نہ سمجھے ، کسی کو نہ ستائے اور اللہ کے احکام کی خلاف ورزی نہ کرے ۔ گویا کہ عرفان نفس انتہائی ضروری ہے ۔


Ego Integrity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں