طاہر القادری لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمٰن کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

طاہر القادری لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمٰن کی تنقید

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام میں حکومت اور طاہر القادری میں معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیجان انگیز فتنہ ٹل گیا۔ انہوں نے کہاکہ کھودا پہاڑنکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔ طاہر القادری دوغلی باتیں کر رہے ہیں بلٹ پروف کنٹینر میں بیٹھ کر سینے پر گولی کھانے کی بات نہیں کی جانی چاہئے ۔ سپریم کورٹ بھی چاہے تو الیکشن کمیشن کو تحلیل نہیں کر سکتی، کسی کی خواہش پر الیکشن کمیشن کو تحلیل کیا جاسکتا ہے ۔ گورنر راج لگنا پیپلز پارٹی کا مقصد ہے بلوچستان میں گورنر راج لگا کر سندھ اور خیبر پختو نخواہ کا کفارہ ادا کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ میں کسی بھی صورت میں تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوں کہ طاہر القادری کے پیچھے کوئی قوت نہیں ہے ؟ بلکہ اس کے پیچھے کون سی قوت ہے اس کے بارے میں سب کو معلوم ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جتنے لوگ جمع کئے ہم اس سے کہیں زیادہ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن یہ مسائل کا حل نہیں ۔ کسی غیر آئینی قدم کی گنجائش ہے نہ کسی کو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Maulana Fazlur Rehman criticized Tahirul Qadri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں