گھوڑے اور خنزیر کے گوشت سے بنے متنازعہ بیف برگر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

گھوڑے اور خنزیر کے گوشت سے بنے متنازعہ بیف برگر

برطانیہ اور آئرلینڈ کی سوپر مارکٹوں میں ایسے بیف برگر فروخت ہورہے ہیں جن میں گھوڑے کا گوشت ہوتاہے۔ ریپبلک آف آئرلینڈ میں تحفظ خوراک کے ادارے ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ گوشت آئرلینڈ کے دو پروسیسنگ پلانٹوں، لیئے میٹس اور سلور کرسٹ اور یارکشر کیڈیلپا ہیمبلٹن نامی اداروں سے آرہا ہے۔ یہ بات ایک ڈی این اے میں سامنے آئی ہے اور ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے کہ اس سے صحت کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ برگربرطانیہ، آئر لینڈ میں ٹیسکو اور آئیس لینڈ پر اور ریپبلک آف آئرلینڈ میں دیونز، لڈل اور ایلڈی نامی سوپر اسٹوروں پر فروخت ہورہے ہیں۔ ان اسٹوروں کے علاوہ مذکورہ برگروں کے خوردہ فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ برگروں کو اپنی دکانوں سے ہٹارہے ہیں۔ ایف ایس آے آئی کا کہنا ہے کہ اس نے کل 29مصنوعات کا تجزیہ کیا ان میں سے 10 میں گھوڑے اور 17 میں خنزیر کا ڈی این اے پایاگیا۔ ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ایلن ریلی نے کہاکہ مذکورہ نتائج کا اگر چہ کہ صحت پر کوئی مضر اثر نہیں ہوگا لیکن پھر بھی یہ قابل تشویش ہے۔

Horsemeat found in hamburgers in Britain and Ireland

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں