طاہر القادری لانگ مارچ پر روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

طاہر القادری لانگ مارچ پر روانہ

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری لاہورسے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ پرروانہ ہوگئے ہیں۔روانہ ہونے سے پہلے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے لانگ مارچ کو"جمہوریت مارچ‘کانام دیااورکہاکہ "ہماراایجنڈہ صرف اورصرف انتخابی اصلاحات ہیں‘۔ہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افرادکوملک کاقانون بنانے کی اجازت نہیں دیناچاہتے۔مقامی ٹیلی ٹی وی چینلزکے مطابق طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شریک ہزاروں افرادان کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہوئے جہاں سے وہ بسوں کے ذریعہ اسلام آبادکے لئے روانہ ہوئے۔طاہرالقادری کاکہناتھاکے میرے لفظ"انقلاب ‘کامطلب ملک میں امن اورسکیورٹی کی صورتحال کوبہترکرناہے۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان سے دہشت گردی،انتہاپسندی اورکرپشن کاخاتمہ چاہتاہوں۔
اس مارچ میں لوگوں کی تعدادکے بارے میں مختلف اندازے سامنے آرہے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق لاہورمیں سینکڑوں گاڑیوں،بسوں اورٹرکوں پرسوار7ہزارافرادلاہورسے اسلام آبادکی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔جبکہ دیگرذرائع نے بتایاکہ یہ تعداد5ہزارسے زیادہ نہیں ہے۔اپوزیشن قائدین کاکہناہے کہ طاہرالقادری نے بڑے دعوے کئے تھے لیکن وہ 10 ہزارکامجموعہ بھی جمع کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

Pakistani religious leader starts long-march to call for electoral reforms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں