ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ

اردو کے جواں سال ادیب و نقاد ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ان کی کتاب "معنی مضموں" پر ساہتیہ اکادمی کا نوجوانوں کا ایوارڈ (یووا پرسکار) دیا گیا ہے۔
ساہتیہ اکادمی نے نئی نسل کے ادیبوں اور نقادوں کی ہمت افزائی کے لیے "یووا پرسکار" کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ایوارڈ 50 ہزار روپے نقد ، سند توصیف اور مومنٹو پر مشتمل ہے۔
ساہتیہ اکادمی نے یووا پرسکار کے لیے ڈاکٹر غضنفر اقبال کے انتخاب کے ذریعے جنوبی ہندوستان کے پہلے نوجوان ادیب کی صلاحیتوں کی شناخت کی ہے۔
غضنفر اقبال کی اب تک 8 کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ان کا تعلق گلبرگہ سے ہے۔ وہ ممتاز جدید فکشن رائٹر پروفیسر حمید سہروردی کے فرزند ہیں۔
غضنفر اقبال کی کتابوں پر اب تک اتر پردیش ، بہار اور مہارشٹرا اردو اکادمیوں کی جانب سے انعامات مل چکے ہیں۔

Dr. Ghazanfar Iqbal is awarded "Yuwa puruskar" (Urdu) by Sahitya Akademi for his essays.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں