سعودی عرب نے عالمی اداروں کی تنقید مسترد کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

سعودی عرب نے عالمی اداروں کی تنقید مسترد کی

سعودی عرب نے خادمہ کو سزائے موت پر عالمی اداروں کی تنقید مسترد کردی
سعودی حکومت نے گذشتہ چہارشنبہ کو گھریلو خاتمہ ریزانانفیق کا سرقلم کرنے پر متعدد بین الاقوامی اداروںکی جانب سے جاری کردہ گمراہ کن بیانات اور تنقید پر افسوس ظاہر کیاہے۔ حکومت کے ایک ذریعہ نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ سعودی عرب کو سری لنکا کی خادمہ کا سر قلم کرنے پر دئیے جانے والے بیانات پر افسوس ہے۔ اس خادمہ نے اپنے آجر کی 4سالہ بچی کا گلا گھونٹ کرقتل کردیاتھا۔ یہ واقعہ 2005ء میں خادمہ کے مملک میں آنے کے ایک ہفتہ بعد پیش آیا تھا۔ حکومت کے ذریعہ نے گمراہ کن بیانات کی مذمت اور کہاکہ واقعہ کی غلط اطلاعات کی وجہہ سے اس طرح کے بیانات دئیے جارہے ہیں۔

Saudi Arabia criticised world reaction to its beheading a Sri Lankan maid convicted of killing her employer's baby

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں