دمشق کے قریب فضائی حملے - 45 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

دمشق کے قریب فضائی حملے - 45 ہلاک

حقوق انسانی کارکنوں نے بتایاکہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب باغوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملوں میں کم ازکم 45افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں 8بچے بھی شامل ہیں۔ کہاگیا ہے کہ شامی حکومت کی جانب سے کل بھی باغیوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال باہر کرنے کیلئے حملے کئے گئے تھے۔ برطانیہ سے کام کرنے والی شامی تنظیم برائے حقوق انسانی نے کہاکہ 24 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب حکومت کی جانب سے مشرقی غوتہ ضلع میں فضائی و زمینی حملے کئے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 8بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مابقی ہلاکتیں دارالحکومت دمشق کے اطراف واکناف کے ٹاونس اور گاوؤں میں ہوئی ہیں۔ کہاگیا ہے کہ جھڑپوں میں بھی 13 باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حقوق انسانی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دمشق کے اطراف حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر بیماری کی گئی ہے۔ حالیہ وقتوں میں یہ سب سے زیادہ شدت کی کارروائی تھی۔

Attacks by government forces on Damascus' rebellious suburbs killed at least 45 people, including eight children

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں