ہندوستانی نژاد مسلم خاتون - سنگاپور پارلیمنٹ کی اسپیکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

ہندوستانی نژاد مسلم خاتون - سنگاپور پارلیمنٹ کی اسپیکر

حلیمہ یعقوب سنگاپور پارلیمنٹ کی اسپیکر مقرر
ہندوستانی نژاد مسلم خاتون نے تاریخ رقم کی
ہندوستانی نژاد ساستداں حلیمہ یعقوب نے سنگاپور کی پارلیمنٹ کی اولین خاتون اسپیکر کا عہدہ حاصل کرتے ہوئے آج تاریخ رقم کی۔ وہ مائیکل پالمر کی جگہ اسپیکر منتخب ہوئے جنہیں دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات کے معاملہ پر اس عہدہ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔ حلیمہ نے دوپہر میں ایوان کی کارروائی کے آغاز پر اپنے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ چینل نیوزایشیاء نے یہ اطلاع دی۔ 58 سالہ حلیمہ ایک ہندوستانی نژاد مسلمان خاتون ہیں۔ انہوں نے کل وزارت سوشیلی و فیملی ڈیولپمنٹ کے وزیر کے طورپر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا۔
انہوں نے پالمر کی جگہ یہ عہدہ حاصل کیا جو سابقہ پیپلز ایکشن پارٹی کے ایم پی ہیں اور دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات کے معاملہ میں گذشتہ ماہ 12 دسمبر کو استعفیٰ دیا تھا۔ وزیراعظم لی سین لون نے حلیمہ کو اسپیکر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ حلیمہ جو سابق میں لایئر رہ چکی ہیں اور 5بچوں کی والدہ ہیں وہ حکمراں جماعت پیپلزایکشن پارٹی(پی اے پی) کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے 2001ء میں سیاسی میدان میںقدم رکھا تھا۔

Indian-origin politician Halimah Yacob scripted history by becoming the first woman Speaker of Singapore's Parliament, replacing Michael Palmer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں