یوم جمہوریہ پر 22 بہادر بچوں کو ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

یوم جمہوریہ پر 22 بہادر بچوں کو ایوارڈ

بہادری کی مثال پیش کرنے والے ملک بھر کے 22/بچوں کو اس مرتبہ یوم جمہوریہ پر قومی بہادری ایوارڈ2012ء سے نوازا جائے گا۔ ان میں 18لڑکے اور 4لڑکیاں شامل ہیں ۔ ان میں میزورم میں رہنے والے رام دین تھارا کو مرنے کے بعدیہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ رام دین نے اپنے دوست کو ڈوبنے سے تو بچالیا لیکن اس کیلئے اسے اپنی جان گنوانی پڑی۔ ان میں نرمدا ندی میں نہانے کے دوران ڈوب رہے 4لوگوں کو بچانے والے گجرات کے 17سالہ ترنگ مستری کو بھرت ایوارڈ اور دہلی کے بچہ گھر میں استحصال سے پریشان ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہو کر ممد طلب کرنے کیلئے چائلڈ ویلفیر سوسائٹی کے پاس پہنچی 18سالہ لڑکی کو کرن چوپڑا اور 22فٹ گہرے کنوئیں میں کود کر اپنے ساتھ پڑھنے والی طالبہ گائتری کی جان بچانے والے چھتیس گڑھ کے 11/سالہ گجیندر رام کو سنجے چوپڑا ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ انڈین چائلڈ ویلفیر بورڈ کی صدر گیتا سدھارتھ کا کہنا ہے کہ بہادر بچوں کے انتخاب کا عمل ستمبر میں شروع ہو جاتا ہے ۔ جس میں تمام صوبوں ، ضلع، بلاک اور پنچایت سطح پر رابطہ کر کے وہاں بہادر بچوں کے نام اور ان کے کارناموں کی فہرست طلب کی جاتی ہے ۔
جن میں سے بہادر بچوں کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ خود کیلئے جینا تو سبھی کو آتا ہے لیکن تاریخ صرف انہیں یاد رکھتی ہے جو دوسروں کیلئے جینا جانتے ہیں ۔ قومی بہادری ایوارڈ کیلئے ایسے ہی بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جنہوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر دوسروں کی زندگی کا تحفظ کیا، یہی سبب ہے کہ ملک ان کی بہادری کو سلام کرتا ہے اور انہیں یوم جمہوریہ پر "باپو گاندھی ایوارڈ" سے سرفراز کیا جائے گا۔ ان بچوں میں یوپی کے 4بچے بھی شامل ہیں ۔

Republic Day 2013: 22 children to get bravery awards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں